عالیہ بھٹ کا شاگرد بنتا چاہوں گا، امیتابھ بچن

اتوار 30 اگست 2015 15:19

عالیہ بھٹ کا شاگرد بنتا چاہوں گا، امیتابھ بچن

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ عالیہ بھٹ کے شاگرد بنتا چاہیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اداکار امیتابھ بچن نے یہ پیغام عالیہ بھٹ کے ایک بیان پر دیاہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہیں کوئی اور پیشہ چیننے کا موقع دیا جائے تو وہ رقص یا اداکاری کی استانی بننا چاہیں گگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اداکارہ کے تابعدار شاگرد ثابت ہوں گے ۔ اداکارہ عالیہ بھٹ کی آئندہ فلم شاندار ہے جو جلد ہی ریلیز ہو جائے گی۔ فلم میں ان کے ہیرو شاہد کپور ہوں گے۔