ودیا بالن کی دھنوش کے ساتھ تامل فلم سے معذرت

اتوار 30 اگست 2015 15:19

ودیا بالن کی دھنوش کے ساتھ تامل فلم سے معذرت

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے فلمی مصروفیات کی بنا پر اداکار دھنوش کے ساتھ تامل فلم سے معذرت کرلی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ودیا بالن اداکار دھنوش کے ساتھ تامل فلم،جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ،میں کام کرنے پر راضی ہوگئی تھی تاہم ذرائع کے مطابق اب انہوں نے فلم میں کام سے معذرت کرلی ہے۔ اداکارہ کی فلم سے علیحدگی کی وجہ ان کی فلمی مصروفیات میں اضافہ ہے۔ اس فلم کیلئے ہیروئن کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ فلم کی ہدایات آر ایس دورائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :