بھارتی میڈیا سشماسوراج کے بجائے سرتاج عزیز کا دیوانہ نکلا

سرتاج عزیز باوقار،ایماندار اورزیرک شخصیت کے مالک ہیں،بھارتی سیاستدان پاکستانی مشیرخارجہ سے سیکھیں،معر وف صحافی کرن تھاپرکا مشورہ

اتوار 30 اگست 2015 15:28

بھارتی میڈیا سشماسوراج کے بجائے سرتاج عزیز کا دیوانہ نکلا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء ) بھارتی میڈیا جتنا چاہے پروپیگنڈہ کر لے لیکن سچائی سامنے آ ہی جاتی ہے۔ معروف صحافی کرن تھاپرنے بھارتی سیاستدانوں کی نااہلی اور پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی قابلیت اورلیاقت کا کھل کراعتراف کر لیا۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی چرب زبانی کام نہیں آئی اور بھارتی صحافی ،پاکستانی مشیرخارجہ کے پرستار نکل آئے۔

(جاری ہے)

کرن تھاپر اپنے کالم میں سرتاج عزیزکی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے لکھاکہ ممکن ہے میرے الفاظ سے کسی کو تعجب ہو یاکسی کا موڈ خراب ہوجائے لیکن یہ سچ ہے کہ پاکستانی مشیرخارجہ میں کئی خوبیاں موجودہیں، سرتاج عزیز باوقار،ایماندار اورزیرک شخصیت کے مالک ہیں اور یہ خصوصیات سشماسوراج سمیت بہت سے بھارتی سیاستدانوں میں موجود نہیں۔کرن تھاپر نے لگے ہاتھوں بھارتی سیاستدانوں کو یہ مشورہ بھی دے ڈالا کہ انہیں پاکستانی مشیرخارجہ سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ حالیہ کشیدگی کے دوران بھی سرتاج عزیزنے بھارتی میڈیا کوانٹرویودیااوراپنے موقف کی کھل کر تائید کی لیکن مودی کابینہ کاکوئی وزیرمذاکرات کی منسوخی کے بعد انٹرویودینے کیلئے دستیاب نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :