پیرمحل ، پولیس کا جوئے کے اڈا پر چھاپہ ،سات جواری گرفتار ،مزاحمت پر جواریوں کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 30 اگست 2015 16:11

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) تھانہ اروتی پولیس کا جوئے کے اڈا پر چھاپہ سات جواری گرفتار جواریوں نے پولیس ملازمین کی دھنائی کرکے درجنوں جواری فرار پولیس مزاحمت پر جواریوں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر762گ ب سندھلیانوالی میں تاش پر جوا ہورہا تھا کہ تھانہ اروتی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار ا تو 22جواریوں نے پولیس ملازمین کی دھنائی کردی تھانہ اروتی پولیس نے سات افراد جن میں محمد سلیم ، محمد افضل ، محمد نعیم ، محمد وسیم پسران علم الدین ، علم الدین ، شاہد عباس ولد محمد صدیق ، قیصر عباس ولد محمد نعیم ساکنان چک762گ ب کو موقع سے گرفتا رکرکے نقدی3200سور وپے تاش کے پتے برآمد کرلیے جبکہ باقی جواری فرارہوگئے پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 382/571/506B/5قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :