سعودی تیل کمپنی کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی، 6افراد ہلاک،200زخمی

آگ لگنے کا واقعہ مشرقی شہر الخوبر میں پیش آیا، زخمیوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں،سعودی سول ڈیفنس حکام

اتوار 30 اگست 2015 16:26

سعودی تیل کمپنی کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی، 6افراد ہلاک،200زخمی

ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) سعودی سول ڈیفنس حکام نے بتایا ہے کہ تیل پیدا کرنے والی بڑی کمپنی سعودی آرامکو کے رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک اور غیرملیکیوں سمیت 200 زخمی ہو گئے ہیں۔ آرامکو کمپنی کے مطابق آگ اتوار کو علی الصبح لگی جس میں ابتدائی طور پر دو افراد کی ہلاکت اور 70کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی تھیں تاہم بعد میں مرنے والوں کی تعداد چھ اور زخمیوں کی 200تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جس رہائشی کمپلیکس میں آگ لگی وہ مشرقی شہر الخوبر میں واقع ہے۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق زخمیوں میں مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں۔ حکام کے مطابق آگ عمارت کے زیر زمین حصے میں لگی۔ آرامکو کے کارکنوں کے علاوہ سول ڈیفنس کے فائر فائٹرز بھی آگ بجھانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے تھے۔ خلیج کے دوسرے ممالک کی طرح آرامکو تیل کمپنی کی ملازمین میں بھی بڑی تعداد غیرملکی کارکنوں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :