2 پاؤنڈ کا ٹکٹ نہ خریدنے پر لڑکی کو 1300 پاؤنڈ کا جرمانہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اگست 2015 17:01

2 پاؤنڈ کا ٹکٹ نہ خریدنے پر لڑکی کو 1300 پاؤنڈ کا جرمانہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست۔2015ء)بس کا سفر اتنا مہنگا بھی ہوسکتا ہے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ولورھامپٹن سے تعلق رکھنے والی ایک 25 سالہ لڑکی کو 2.20پاؤنڈ کا ٹکٹ نہ خریدنے پر 1300 پاؤنڈ کا جرمانہ ہو گیا۔لڑکی کا کہنا ہے کہ دو سال بعد اس نے پہلے دن پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنی شروع کی تھی۔ 25 سالہ لڑکی، کلوٹ سادرن، ایک ایسے پاس پر سفر کر رہی تھی جسے زائد المیعاد ہوئے 2 سال ہو چکے تھے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق دو سال پرانا یہ سفری کارڈ اس علاقے کے لیے جاری بھی نہیں کیا گیا تھا ،جہاں وہ سفر کر رہی تھی۔ برمنگھم میں انسپکٹر نے لڑکی کو پکڑ لیا اور جرمانہ کر دیا۔عام طور پر 2.20پاؤنڈ کا ٹکٹ نہ خریدنے پر اسے 35 پاؤنڈ جرمانہ ہوتا مگرہفتہ وار 14 پاؤنڈ کے پاس کی دو سال تجدید نہ کرانے پر اسے اسے 450 پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

کلوٹ 450 پاؤنڈ جمع نہیں کرا سکی تو یہ جرمانہ بڑھ کر 1300 پاؤنڈ ہوگیا۔

کلوٹ نے اخبار کو بتایا کہ اسے نشے میں ڈوبے ڈرائیوں کے ساتھ سفر کرنا پسند نہیں،ایسے ڈرائیور کم کرایے کے لیے دوسروں کی زندگی داؤ پر لگاتے ہیں۔اُس نے یہ بھی بتایا کہ وہ بیچ راستے میں ہی تھی کہ بس انسپکڑ نے جرمانہ لگا کر اسے بس سے اتار دیا۔ بس سروس نیشنل ایکسپریس کےنمائندے نے بتایا کہ اُن کی کاروائی کمپنی کے اصولوں کےمطابق ہے۔نمائندے نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کلوٹ کے ساتھ 800 ڈالر میں معاملات طے کرنے کی بات کی ہے، یہ رقم 2 سالوں کے سفری پاس کی رقم سے کم ہے مگر کلوٹ نے اس پر بھی انکار کر دیا ہے۔