تیسرا ٹیسٹ ، سری لنکا 201 رنز بنا کر آؤٹ، بھارت نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 21 رنز بنالیے

اتوار 30 اگست 2015 17:02

تیسرا ٹیسٹ ، سری لنکا 201 رنز بنا کر آؤٹ، بھارت نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں ..

کولمبو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء ) سری لنکا اور بھارت کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ، سری لنکا کی ٹیم بھارت کے 312 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، سری لنکا کی جانب سے کشال پریرا 55 ، لنگنا ہیراتھ 49 ، دمیکا پرساد 27 اور دنیش چندی مل 23 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، بھارت کی جانب سے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشانت شرما نے 5 ، سٹوڈ بنی اور امیت مشرا نے دو دو اور امیش یادو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، بھارت نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنا لئے اور میزبان پر مجموعی طور پر 132 رنز کی برتری حاصل کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو کرکٹ سٹیڈیم میں بھارت نے اپنے دوسرے دن کے سکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز اننگز کا آغاز کیا تو بھارت کی پوری ٹیم 312 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے پوچارا 145 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں دمیکا پرساد نے 4 ، رنگنا ہیراتھ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ بھارت کے پہلی اننگز 312 رنز کے جواب میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

سری لنکا کی ٹاپ آرڈر بیٹسمین نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ۔سری لنکا کی جانب سے کشال پریرا 55 ، لنگنا ہیراتھ 49 ، دمیکا پرساد 27 اور دنیش چندی مل 23 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ بھارت کی جانب سے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشانت شرما نے 5 ، سٹوڈ بنی اور امیت مشرا نے دو دو اور امیش یادو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، بھارت نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنا لئے بھارت کے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑیوں میں پوچارا نے صفر رکیش راہول 2 اور اجنکیا ریہانے 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں نوان پردیپ نے 2 اور دھمیکا پرساد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 1 اور روہیت شرما 14 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں اور بھارت نے میزبان پر مجموعی طور پر 132 رنز کی برتری حاصل کرلی ۔

متعلقہ عنوان :