فلسطینی بچے کو پکڑنے والے صہیونی فوجی کی دھنائی،خواتین نے زخمی بچے کو بھی اسرائیلی فوجی کے چنگل سے چھڑا لیا

اتوار 30 اگست 2015 17:16

فلسطینی بچے کو پکڑنے والے صہیونی فوجی کی دھنائی،خواتین نے زخمی بچے ..

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) پلستین کے علاقے سے فلسطین کے علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کی گرفتاری اور شہریوں کا احتجاج روز کا معمول ہے۔ فلسطینی خواتین اور بچے روزمرہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بنتے ہیں۔ مگر گزشتہ روزمغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں النبی صالح کے مقام پر فلسطینی بچے کو پکڑنے والے ایک اسرائیلی فوجی کو فلسطینی خواتین اور بچوں نے گھیراؤ کے بعد اس کی خوب درگت بنائی اور بچے کی گرفتاری ناکام بنا دی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی شہری النبی صالح کے مقام پر یہودی توسیع پسندی کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے ان پر حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

ایک فوجی نے مظاہرین میں شامل ایک کم سن بچے کو وحشیانہ طریقے سے دبوچ کر گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کی۔ بچے نے چیخ پکار شروع کردی۔ اس کی آواز سن کر مظاہرے میں شریک خواتین بھاگتی ہوئی اس کے پاس پہنچ گئیں اور چاروں طرف سے صہیونی فوجی کو پکڑ لیا۔

وحشیانہ انداز میں بچے کی گرفتاری کی کوشش کے دوران اس کا ایک بازو بھی توڑ ڈالا گیا تاہم خواتین نے اس کی گرفتاری ناکام بنا دی اور صہیونی فوجی کی طبیعت درست کرنے کے بعد اسے وہاں سے واپس بھیج دیا گیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اپنے ساتھی کو مشکل میں دیکھ کر دوسرے فوجیوں نے مداخلت کی اور بچے کو چھوڑنے کی شرط پر فلسطینی خواتین سے سے فوجی پر تشدد نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :