سعودی عرب، رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی،11 افراد جاں بحق ، 200 سے زائد زخمی، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشنا ک ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

اتوار 30 اگست 2015 18:37

سعودی عرب، رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی،11 افراد جاں بحق ، 200 سے زائد زخمی، ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) سعودی عرب کے شہر خوبار میں رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے جھلس کر11 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشنا ک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے بتایا ہے کہ مشرقی صوبے کے شہر خوبار میں واقع رادیم رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی سے 11افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ٹوئیٹر پیغام میں 7 افراد کی ہلاکت جبکہ 219افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔ عرب میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رہائشی کمپلیکس کے تہہ خانہ میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آتشزدگی کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیںآ سکی ، ریسکیو ادارے ہیلی کاپٹروں اور واٹر کینن کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ رہائشی کمپلیکس سے دھواں کے بادل اْٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :