عبدالغفور حیدری نے بے جا بیان بازی پر پارٹی ترجمان جان محمد اچکزئی کو عہدے سے ہٹادیا ، ایک ماہ کے اندر پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن کو پیش ہو کر جواب دینے کی ہدایت
اتوار 30 اگست 2015 18:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ و جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے پارٹی کے پلیٹ فارم سے بے جا بیان بازی پر پارٹی ترجمان جان محمد اچکزئی کو ان کے عہدے سے ہٹادیا اور ایک ماہ کے اندر پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن کو پیش ہو کر جواب دینے کی ہدایت کر دی۔ جان محمداچکزئی نے ایک ٹی وی پروگرام میں بیان دیا تھا کہ عمران خان مولانا فضل الرحمن کیخلاف غلیظ زبان کا استعمال بند کریں اگر نہ کیا تو ان پر خودکش اور قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے‘ ہم اپنے کارکنوں کو نہیں روک سکتے۔
اتوار کو جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری کی جانب سے جان محمد اچکزئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے اس بیان کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔(جاری ہے)
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں آپ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے بارے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے غلیظ زبان کا استعمال جاری رکھا تو اس پر خودکش حملہ ہو سکتا ہے ہم اپنے کارکنوں کو نہیں روک سکتے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کا نہ تو کوئی عسکری ونگ ہے اور نہ ہی ہم نے خودکش حملہ آور پال رکھے ہیں۔ یہ آپ کا ذاتی موقف ہو سکتا ہے لیکن جماعت کی پالیسی نہیں ۔ اس متنازعہ بیان پر آپ کو جماعتی ذمہ داریوں سے سبکدوش کیا جاتا ہے۔ شوکاز نوٹس میں یہ بھی کہا گیاہے کہ اس سے قبل بھی متنازعہ بیان پر آپ کو ہدایت کی گئی تھی کہ بیان دینے سے قبل پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن ‘ جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری سے رابطہ کریں آپ کے بیانات سے جماعتی صفوں میں تحفظات پیدا ہو گئے تھے لیکن آپ نے اس پر کوئی توجہ نہیں فرمائی۔ آئندہ آپ میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی کے مجاز نہیں ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.