آرمی چیف سے امریکی سلامتی کی مشیر کی ملاقات، پاک فوج کی خدمات کو سراہا، فریقین کا خطے اورافغانستان میں امن واستحکام کیلئے تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اتوار 30 اگست 2015 19:49

آرمی چیف سے امریکی سلامتی کی مشیر کی ملاقات، پاک فوج کی خدمات کو سراہا، ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیا ل کیا گیا ،فریقین نے خطے اورافغانستان میں امن واستحکام کیلئے تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔اتوارکو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سوزن رائس نے دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔ سوزن رائس اور جنرل راحیل شریف نے پاک امریکہ باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے خطے اور افغانستان میں امن کی کوششیں تیز کرنے پر بھی زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقا ت میں باہمی دلچپی اور علاقائی امور ،افغانستان میں امن واستحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف پرخلوص کوششں کی ہیں اور پاک فوج کی قربانیاں قابل تعریف ہیں۔

متعلقہ عنوان :