تحریک انصاف نے گزشتہ سال ڈی چوک میں پولیس شیلنگ سے جاں بحق کارکنوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں، آزادی دھر نے میں ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے کارکنوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں علامہ اقبال کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی،تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور فوزیہ قصوری کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 30 اگست 2015 20:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک میں گزشتہ سا ل دھر نے کے دوران پولیس کی شیلنگ سے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی پہلی برسی کے موقع پر اسلام آباد پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کیں اور انکی مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستان تحریک انصاف نے یہاں پریس کلب کے سامنے گزشتہ سال ڈی چوک میں دھر نے کے دوران 30اور 31اگست کی درمیانی شب پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں،اس موقع پر تحر یک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اسد عمر ،پی ٹی آئی رہنما فوزیہ قصوری ،فیصل جاوید خان اور سیکڑوں کارکنوں موجود تھے۔
اس موقع پر ڈی چوک میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔(جاری ہے)
اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے فوزیہ قصوری نے کہا کہ آزادی دھر نے میں ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے کارکنوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ،ہم انکی قربانیوں کو بھولے نہیں ،حکومت کو ہمارے کارکنوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔
اس موقع پر تحر یک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ آزادی دھر نے میں آج کے دن ہمارے نہتے کارکنوں پر پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ آنسو گیس کی شیلنگ اور تشدد کیا گیا جو پوری رات جاری رہا مگر ہمارے کارکن گھبرائے نہیں اور ڈٹ کر ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کیااور اپنے حقوق اور پاکستان کی بقا کیلئے اپنی جانیں تک دے دیں،ہم ان کارکنوں کو سلام پیش کر نے کیلئے آج یہاں اکٹھے ہوئے ہیں،کارکنوں کی قربانیاں حکمرانوں کو پیغام ہے کہ جب تک ان کے حقوق جن کی بات علامی اقبال نے اپنے اشعار اور قائد اعظم نے کی مل نہیں جاتے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گئے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بیرون ملک جائیدادیں بڑھ رہی ہیں اور عوام دن بدن غریب تر ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں علامہ اقبال کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی اور پاکستان کو ایسا ملک بنائے گی جس پر پوری قوم فخر اور دنیا رشک کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.