مبینہ طور پر ”را “ کا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار سابق پولیس اہلکار کی نشاندہی پر سرحدی علاقے سے مزید 4 افراد گرفتار ،فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں کی کامیاب کارروائی3 مبینہ دہشتگردوں سمیت6 مشکوک افراد گرفتار

اتوار 30 اگست 2015 20:33

مبینہ طور پر ”را “ کا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار سابق پولیس اہلکار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) مبینہ طور پر ”را “ کا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار سابق پولیس اہلکار کی نشاندہی پر حساس اداروں نے واہگہ کے علاقے میں کارروائی کر کے چار افراد کو حراست میں لے لیا ۔ جبکہ فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کر کے تین مبینہ دہشتگردوں سمیت چھ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ”را “ کا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار سابق پولیس اہلکار الیاس عرف پرویز سے تفتیش میں ا ہم پیشرفت ہوئی ہے جس پر حساس اداروں نے سرحدی علاقہ بھسیم میں کارروائی کرتے ہوئے مزید چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور انہیں مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف فیصل آباد میں حساس اداروں اور پولیس کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے کے دوران تین مبینہ دہشتگردوں سمیت چھ مشکوک افراد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

حساس اداروں سمیت پولیس کی مختلف ٹیموں نے دہشتگردوں کی موجودگی میں چنیوٹی بازار سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔ اس دوران تین مبینہ دہشتگردوں سمیت چھ مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جنہیں تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے تینوں دہشتگرد وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے اور وزیرستان میں آپریشن کے دوران بھاگ کر فیصل آباد میں قیام پذیر تھے ۔

متعلقہ عنوان :