اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف کی پارٹی رہنماؤں کو ملک بھرمیں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 30 اگست 2015 20:53

اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف کی پارٹی رہنماؤں کو ملک بھرمیں پارٹی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے ملک بھرمیں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کے ملک کے مختلف علاقوں کے تنظیمی دورے،پارٹی عہدیداران متحرک ہوگئے،تنظیم سازی کی رفتار تیزکردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو آل پاکستان مسلم لیگ کے چئیرمین جنرل (ر)پرویز مشرف کی پارٹی راہنماؤں کو تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایت پرملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمحمد امجدنے جنوبی پنجاب کے تنظیمی دورے سے واپسی پر مرکزی میڈیا سیل کو بتایا کہ ان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ۔ جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں تنظیم سازی جلد مکمل کر لی جائے گی۔اس مقصد کے لئے تمام ذمہ داران کو فعال کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے بنیادی سہولیات سے محروم عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آ چکے ہیں اورآل پاکستان مسلم لیگ کے قائد جنرل(ر)پرویز مشرف کو مسیحا مانتے ہوئے ان کے منتظرہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو سنگین بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ ہی مسائل حل کرکے ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

متعلقہ عنوان :