دھرنے میں شرکت کیلئے آنے والی خواتین کو روکنے کی کوشش کی تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی، عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور کااسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو متنبہ

اتوار 30 اگست 2015 21:29

دھرنے میں شرکت کیلئے آنے والی خواتین کو روکنے کی کوشش کی تو پھر دما ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے دھرنے میں شرکت کیلئے آنے والی خواتین کو روکنے کی کوشش کی تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی“سانحہ ماڈل ٹاؤن اور ڈی چوک کے شہداء کا انصاف نہ ملا تو دوبارہ ڈی چوک آئیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو یہاں ڈی چوک میں جاں بحق کارکنوں کی برسی پر علامتی دھرنے سے خطاب کررہے تھے ۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ دھرنا صرف علامتی طور پر دیا گیا ہے جس میں تشدد کا کوئی پہلو نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھرنے میں شرکت کیلئے آنے والی خواتین کو روکنے کی کوشش کی تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی“سانحہ ماڈل ٹاؤن اور ڈی چوک کے شہداء کا انصاف نہ ملا تو دوبارہ ڈی چوک آئیں گے