افغانستان میں ہونے والی کاروائیوں میں اندرونی عناصر ملوث ہیں، افغانستان میں امن وامان کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا حل چاہتے ہیں،پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ،امریکی مشیر سے کویلیشن سپورٹ فنڈ کے تعطل پر نظر ثانی کیلئے بات کی ہے ،بھارت نے شرط عائد کرکے پاکستان سے مذاکرات منسوخ کیے، پاکستان تمام مسائل کوبات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے ،مسئلہ کشمیر بنیادی مسئلہ ہے ،سوزن رائس کو بتایا پاک بھارت ڈی جی ایم او،بی ایس ایف سطح پرعنقریب بات ہو گی،وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیزکا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 30 اگست 2015 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہونے والی کاروائیوں میں اندرونی عناصر ملوث ہیں، افغانستان میں امن وامان کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا حل چاہتے ہیں،پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ،امریکی مشیر سے کویلیشن سپورٹ فنڈ کے تعطل پر نظر ثانی کیلئے بات کی ہے ،بھارت نے شرط عائد کرکے پاکستان سے مذاکرات منسوخ کیے، پاکستان تمام مسائل کوبات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے ،مسئلہ کشمیر بنیادی مسئلہ ہے ،سوزن رائس کو بتایا پاک بھارت ڈی جی ایم او،بی ایس ایف سطح پرعنقریب بات ہو گی۔

اتوار کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ کو ایلیشن سپورٹ فنڈ کے تعطل پر نظر ثانی کیلیے امریکی مشیر سے بات کی افغانستان پرپالیسی سے بڑھ کرکثیرالجہتی پاک امریکاڈائیلاگ کی ضرورت پرزوردیاگیا۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز نے کہاکہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ،6 سطح پر ڈائیلاگ بحال ہوئے،پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔انھوں نے کہاکہ افغانستان میں طالبان کی لیڈر شپ کا مسئلہ حل ہونے کا انتظار ہے،افغانستان سے مذاکرات کی بحالی کا انحصار 2نکات پر ہے ۔

سرتاج عزیز نے کہاکہ افغانستان میں امن وامان کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا حل چاہتے ہیں،افغانستان میں ہونے والی کاروائیوں میں اندرونی عناصر ملوث ہیں۔انھوں نے کہاکہ امریکی سلامتی کی مشیر نے صدر اوباما کے ویژن پر پریز ینٹیشن بھی دی ،سوزن رائس کو بتایا پاک بھارت ڈی جی ایم او،بی ایس ایف سطح پرعنقریب بات ہو گی،بھارت نے شرط عائد کرکے پاکستان سے مذاکرات منسوخ کیے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان تمام مسائل کوبات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے ،مسئلہ کشمیر بنیادی مسئلہ ہے ۔