پاک افغان تعلقات میں تعطل ختم کرنے کیلئے مغربی طاقتیں سرگرم ، پاکستان،امریکااور چین افغان امن عمل بحال کرنے پرمتفق،ستمبر میں افغان امن عمل کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات روشن، وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر میں جلد براہ راست بات چیت ہوگی،افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے والے عناصر سے امریکا کو آگاہ کر دیا گیا
اتوار 30 اگست 2015 23:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں تعطل ختم کرنے کیلئے مغربی طاقتیں سرگرم ہو گئیں، امریکی قومی سلامتی کی مشیر اور جرمن وزیر خارجہ کا دورہ اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان، امریکا اور چین نے افغان امن عمل بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی میں جلد براہ راست بات چیت ہوگی۔
ستمبر میں افغان امن عمل کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے والے عناصر سے امریکا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ افغانستان اور پاکستان نے دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت امریکا کے حوالے کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس میں” را“ نواز عناصر موجود ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.