مسلم لیگ(ن) کے شانگلہ سے نو منتخب ناظم نیاز احمد خان کو خیبر پختونخوا کے کم ترین ضلعی ناظم ہونے کا اعزاز حاصل

اتوار 30 اگست 2015 23:22

مسلم لیگ(ن) کے شانگلہ سے نو منتخب ناظم نیاز احمد خان کو خیبر پختونخوا ..

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نو منتخب ناظم شانگلہ نیاز احمد خان نے صو بہ خیبر پختونخوا کے کم ترین ضلع ناظم ہے ، جن کی عمر 24سال ہے ، نیاز احمد خان نے بحریہ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے وہ وزیر اعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مر کزی رہنماء انجینئر امیر مقام کے فر زند اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ کے بھتیجے ہے اور ان کا تعلق شانگلہ کے علا قہ تحصیل پورن سے ہے۔