روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا گھٹنے کی انجری کے باعث یو ایس اوپن سے باہر

پیر 31 اگست 2015 11:13

روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا گھٹنے کی انجری کے باعث یو ایس اوپن سے باہر

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31اگست۔2015ء) روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ایونٹ یو ایس اوپن سے باہر ہو گئی ہیں ۔ عالمی نمبر 3 روس کی ماریا شراپووا نے ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

وہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہیں جہاں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت بھی لیکن ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے چوبیس گھنٹے پہلے 2006ء کی یو ایس اوپن چیمپئن شراپووا نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ومبلڈن کے بعد گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے کھیل نہیں سکیں گی۔ انہوں نے کہا فٹنس بحال کرنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوئیں ۔