راولپنڈی ، نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لوگو کی تقریب رونمائی منعقد ، پی سی بی حکام کی شرکت

پیر 31 اگست 2015 11:31

راولپنڈی ، نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لوگو کی تقریب رونمائی منعقد ، ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31اگست۔2015ء) راول پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لوگو کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی، جس میں پی سی بی کے حکام نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی کے نیشنل ٹورنامنٹ کے لوگو کی تقریب رونمائی پنڈی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی، تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے پیٹرن انچیف شکیل شیخ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا کوالیفائینگ مقابلہ یکم سے 5 ستمبر تک پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، روزانہ 3 میچ کھیلے جائیں گے ۔

ٹورنامنٹ کے کچھ میچز اسلام آباد کے ڈائمنڈ اور مرغزار گراؤنڈ میں بھی کھیلے جائینگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 ستمبر کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹکٹوں کی قیمت 100 سے 200 روپے رکھی گئی ہے ۔