الجیریا : شوہر کی مونچھیں، خاتون نے حیران کُن مطالبہ کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 11:48

الجیریا : شوہر کی مونچھیں، خاتون نے  حیران کُن مطالبہ کر دیا۔

الجیریا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء): ایک الجیرین خاتون نے اپنے شوہر کی مونچھوں پر اعتراض اُٹھاتے ہوئے طلاق کا مطالبہ کر دیا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خاتون نے عدالت میں موقف ااختیار کیا ہے کہ میرے شوہر نے شادی سے قبل مجھے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ شادی کے بعد اپنی مونچھیں ختم کر دے گا تاہم 3 ماہ گزرنے کے باوجود شوہر نے ایسا نہیں کیا. عدالتی ذرائع کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے شوہر پر چھوڑ دیا ہے کہ یا تو وہ اپنی مونچھیں ختم کر دیں یا طلاق دے دیں.