اوپن یونیورسٹی کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 4۔دن باقی رہ گئے
پیر 31 اگست 2015 12:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2015ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے کسی بھی پروگرام میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں صرف 4۔دن باقی رہ گئے۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4۔ستمبر ہے۔سمسٹر خزاں 2015ء میں پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپس /رابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
بذریعہ ٹی سی ایس (TCS)کیش آن ڈیلیوری سروس گھر بیٹھے پراسپکٹس حاصل کرنے کے لئے 111-123-456پر کال کریں۔پہلی بار اوپن یونیورسٹی نے اپنے طلبہ کی سہولت کے لئے ویب سائٹ پربھی داخلہ فارمز فراہم کردئیے ہیں۔ اب ملک کے کسی بھی حصے میں رہنے والے امیدوار کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔(جاری ہے)
داخلہ فارم مع مقررہ فیس ملک بھر میں فرسٹ ویمن بینک ، بینک الفلاح اور الائیڈ بینک ، مسلم کمرشل بینک کی تمام پرانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد برانچوں کی تفصیلات پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور یونیورسٹی کے ملک کے طول و عرض میں موجود علاقائی دفاترسے دستیاب ہیں۔
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.