ایتھوپیا دنیا کی تیز ترین ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پہلے نمبر پر آگیا

پیر 31 اگست 2015 12:09

ایتھوپیا دنیا کی تیز ترین ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پہلے نمبر پر آگیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) ایتھوپیا دنیا کی تیز ترین ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے،ترکمانستان،کانگو اور آئیوری کوسٹ8فیصد کے ساتھ دوسری،تیسری اور چوتھی تیز ترین معیشتوں میں شامل ہے،غیر ملکی جریدے کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ایتھوپیا قومی مجموعی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کی تیز ترین ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پہلے نمبر پر ہے،ایتھوپیا کی جی ڈی پی کی شرح9.6فیصد ہے،اس کے بعد ترکمانستان8فیصد،کانگو8 فیصد اور آئیوری کوسٹ8فیصد کے ساتھ دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں،ازبکستان 7.6فیصد کے ساتھ پانچویں جی ڈی پی کے لحاظ سے ابھرتی معیشت ہے،بھارت7.4فیصد جی ڈی پی کے ساتھ ساتویں اور چین6.9فیصد کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے

متعلقہ عنوان :