پاکستانی فلم” منٹو“ آفیشل ٹریلر جاری کردیاگیا

پیر 31 اگست 2015 12:19

پاکستانی فلم” منٹو“ آفیشل ٹریلر جاری کردیاگیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی پاکستانی فلم منٹو کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا فلم 11 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔سرمد سلطان کھوسٹ نے اس فلم کی ہدایات دینے کے ساتھ ساتھ منٹو کا مرکزی کردار بھی ادا کیا ہے جبکہ متعدد بڑے اسٹارز اس کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔فلم میں سعادت حسن منٹو کی کہانی انہی کے ناولز کی زبانی بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم منٹو میں سعادت حسن منٹو کے دنیا کو دیکھنے کے نظریے اور انکی نجی زندگی کے حالات اور مشکلات کو بھی دکھایا گیا ہے، جبکہ ان کے مشہور افسانوں کے کرداروں کو بھی سینما اسکرین پر دکھایا گیا ہے۔ٹریلر سے یہ فلم کافی بہترین نظر آتی ہے اور توقع ہے کہ اردو کے عظیم ترین افسانہ نگاروں میں سے ایک کی زندگی کے ساتھ انصاف کیا گیا ہے۔فلم میں منٹو کی بیگم کا کردار نبھایا ہے ثانیہ سعید نے، جب کہ نمایاں اداکاروں میں ماہرہ خان ، صبا قمر ،عرفان کھوسٹ، حنا بیات، ارجمند رحیم، فیصل قریشی اور دیگر شامل ہیں۔