فواد خان اور سدھارت ملہوترا گہرے دوست بن گئے
پیر 31 اگست 2015 12:19
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکار سدھارت ملہوترا فلم”کپور اینڈ سنز“ کی شوٹنگ کے دوران آپس میں گہرے دوست بن گئے جب کہ سدھارت نے پیار سے ان کا نام”مسئلہ“ رکھ دیا۔پاکستانی اداکار فواد خان نامور فلمساز کرن جوہر کی فلم ”کپور اینڈ سنز“ میں مرکزی کردار ادا کرر ہے ہیں جب کہ فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ،رشی کپور،سدھارت ملہوترا بھی اپنی اداکاری کے جوہردکھاتے نظرآئیں گے تاہم شوٹنگ کے دوران فلم کے سیٹ پر فواد خان ہی مرکز نگاہ ہیں۔
فواد خان فلم کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکاروں اور فلمی عملے کے ساتھ کافی گھل مل گئے جب کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران فلمساز کرن جوہر اور دیگر افراد ان سے اردو سیکھتے رہے تاہم شوٹنگ کے دوران اداکار سدھارت ملہوترا اور فواد خان کے درمیان گہری دوستی ہوگئی ہے جس کا دونوں اداکار برملا اظہار کرتے رہتے ہیں۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان بات چیت کے دوران اردو کا لفظ ”مسئلہ“ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں جس پر ساتھی اداکار سدھارت ملہوترا نے ان کا نام ہی ”مسئلہ“ رکھ دیا اور انہیں اسی نام سے پکارتے ہیں بلکہ یہی نہیں اپنے موبائل فون میں ان کا نمبر بھی ”مسئلہ“ کے نام سے محفوظ کرلیا ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.