”اسٹریٹ آوٹا کامپٹن“ اس ہفتے بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی

پیر 31 اگست 2015 12:25

”اسٹریٹ آوٹا کامپٹن“ اس ہفتے بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) نارتھ امرین باکس آفس پر”اسٹریٹ آوٹا کامپٹن“ اس ہفتے بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے تیسرے ہفتے کے دوران مزید 1کروڑ 32لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

(جاری ہے)

فلم ’اسٹریٹ آؤٹا کومپٹن‘ کی کہانی 80کی دہائی میں شہرت حاصل کرنے والے پاپ گروپ این ڈبلیو اے کے کیریئر کے گرد گھومتی ہے۔ دوسرے نمبر پر اس ہفتے نئی ریلیز ہونے والی فلم ’وار روم‘ رہی، فلم نے اپنی ریلیز کے ابتدائی 3دنوں میں 1کروڑ 10لاکھ ڈالر سمیٹے اور ٹام کروز کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’مشن امپوسبل‘ کا پانچواں حصہ اس ہفتے مزید 83لاکھ ڈالر لاکھ کما کر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔