مجھ سے دور رہنا‘ کرینہ کپور نے ارجن کپور کو خبردارکردیا

سیف سے بچ کر اور مجھ سے دور رہنا‘سیف بندوق بھی استعمال کر سکتے ہیں‘کرینہ کپور

پیر 31 اگست 2015 12:25

مجھ سے دور رہنا‘ کرینہ کپور نے ارجن کپور کو خبردارکردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) بالی ووڈ کی خوبرو حسینہ کرینہ کپور نے اداکار ارجن کپور کو خود سے دور رہنے کے لیے کہہ دیا۔بالی ووڈ میں کرینہ کپور کی تعریف کے سب ہی قائل رہتے ہیں وہیِں ارجن کپورکوبھی کرینہ اتنی ہی پسند ہیں جس کا اظہار وہ اپنی آنے والی فلم “کی اینڈ کا” کے سیٹ پر بھی کر چکے ہیں جب کہ کرینہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ارجن کپور ان کی پہلی فلم ریفیوجی سے ہی ان کے دیوانے ہیں اورتب ہی انکی محبت میں گرفتار ہوچکے تھے تاہم اداکارہ نے ارجن کپور کو اپنے شوہر اور اداکار چھوٹے نواب سیف علی خان کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے کہ وہ سیف سے بچ کے رہیں اور ان سے بھی دوررہیں۔

(جاری ہے)

کرینہ کا کہنا تھا کہ سیف کو بھی ارجن کپوربہت پسند ہیں اوروہ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ان کی بیوی کو انڈسٹری میں پسند کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود میں نے مزاحیہ انداز میں ارجن کپور کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ان کے زیادہ قریب نہ آئیں ورنہ سیف ان کے لیے بندوق کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔واضح ر ہے کہ کرینہ اور ارجن کپور فلم “کی اینڈ کا” میں پہلی بار ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔