ورلڈ سیلنگ ایونٹ کے آخری روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی

پیر 31 اگست 2015 12:32

ورلڈ سیلنگ ایونٹ کے آخری روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی

سٹاک ہوم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31اگست۔2015ء) سویڈن میں ہونے والے ورلڈ سیلنگ ایونٹ کے آخری روز نیوزی لینڈ کی ٹیم جیت گئی ۔ ورلڈ سیلنگ ایونٹ کے آخری روز سیلرز نے سمندر کی لہروں اور تیز ہواؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے بہترین پرفارمنس دی ۔

(جاری ہے)

رنگا رنگ بادبانی کشتیوں کے مقابلوں سے شائقین خوب محظوظ ہوئے ۔ سیلرز نے اپنی ٹیم کو کامیاب کروانے کیلئے خوب جان لگائی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن امریکا کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے آؤٹ کلاس کر دیا اور مجموعی طور پر 54 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ چیمپئن شپ میں دوسرا نمبر امریکا اور تیسرا بین آنسل ریسنگ ٹیم کا رہا ۔

ورلڈ سیلنگ ایونٹ کے آخری روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی