نائب صدر ویٹ لیفٹنگ فیڈریشین راشد ملک کامن ویلتھ یوتھ گیمز کی ٹیموں کے سربراہاں کے اجلاس میں شرکت کیلئے کل سمویا روانہ ہونگے
پیر 31 اگست 2015 12:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشین کے نائب صدر اور نامور سپورٹس آرگنائزر محمدراشدملک پانچویں کامن ویلتھ یوتھ گیمز کی ٹیموں کے سربراہاں کے اجلاس میں شرکت کیلئے کل پیرکو لاہور سے سمویارووانہ ہونگے ‘ اجلاس 3 ستمبر کو ہوگا جس میں ایونٹ میں حصہ لینے والے ٹیموں کے سربراہاں شرکت کریں گے ،کامن ویلتھ یوتھ گیمز 5 سے 11 ستمبر تک سمویا میں کھیلی جائے گی اورپاکستانی کھلاڑی ویٹ لیفٹنگ، باکسنگ، سکواش اور ٹینس کے ایونٹس میں شرکت کریں گے ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشین کے نائب صدر محمدراشدملک کو15 رکنی دستے کا سربراہ مقررہ کیا گیا ‘ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا دستے کے ہمراہ آفیشلز ہونگے،قومی دستے میں ویٹ لیفٹنگ کے 3 کھلاڑی اور باکسنگ ، سکواش اور ٹینس کے دو، دوکھلاڑی جبکہ ویٹ لیفٹنگ، باکسنگ، سکواش اور ٹینس کا ایک، ایک آفیشل بھی شامل ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا اور دستے کے کھلاڑی اور آفیشلز 2 ستمبر کو اسلام آباد سے سمویا رووانہ ہونگے ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.