پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ایک ماہ میں تیسرے غیر ملکی دورے پر پرسوں سمویا رووانہ ہونگے
پیر 31 اگست 2015 12:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ایک ماہ میں تیسرے غیر ملکی دورے پر 2 ستمبر کو سمویا رووانہ ہونگے، اس سے قبل 6 اگست کو انڈر13- فٹ بال ٹیم کے ہمراہ کوریا بعد میں12 اگست کو چین اور اب 2 ستمبر کو کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے آفیشلز کے طور پر سمویا رووانہ ہونگے،کامن ویلتھ یوتھ گیمز 5 سے 11 ستمبر تک سمویا میں کھیلی جائے گی اورپاکستانی کھلاڑی ویٹ لیفٹنگ، باکسنگ، سکواش اور ٹینس کے ایونٹس میں شرکت کریں گے ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشین کے نائب صدر محمدراشدملک کو15 رکنی دستے کا سربراہ مقررہ کیا جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا دستے کے ہمراہ آفیشلز ہونگے،قومی دستے میں ویٹ لیفٹنگ کے طلحہ طالب، فہد حسین بٹ، محمد عثمان اور عبدالرحمن ، باکسنگ کے علی بخش، ندیم اور محمد شفیق، سکواش کے شیر علی اکبر، اسرار احمد اور سعادیہ گل جبکہ ٹینس کے نیلوفر خالد،مزمل مرتضیٰ اور ردا خالدکے دو، دوکھلاڑی جبکہ ویٹ لیفٹنگ، باکسنگ، سکواش اور ٹینس کا ایک، ایک آفیشل بھی شامل ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا اور دستے کے کھلاڑی اور آفیشلز 2 ستمبر کو اسلام آباد سے سمویا رووانہ ہونگے ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.