کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے سربراہان کا اجلاس 3 ستمبر کو سمویا میں ہوگا

پیر 31 اگست 2015 13:01

کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے سربراہان کا اجلاس ..

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے سربراہان کا اجلاس 3 ستمبر کو سمویا میں ہوگا، جس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر اور پاکستانی دستے کے سربراہ محمد راشد ملک کریں گے۔

(جاری ہے)

کامن ویلتھ یوتھ گیمز 5 سے 11 ستمبر تک سمویا میں کھیلی جائے گی اور پاکستانی کھلاڑی ویٹ لیفٹنگ، باکسنگ، سکواش اور ٹینس کے ایونٹس میں شرکت کریں گے جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا دستے کے ہمراہ آفیشلز ہونگے۔