پاکستان کو اس بار بھی ’ڈو مور‘ کا پیغام دیا گیا ، امریکی اخبار کا دعویٰ
پیر 31 اگست 2015 13:07
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)امریکی میڈیا کے مطابق سوزن رائس نے پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ، صدر اوباما کی مشیر سوزن رائس نے اتوار کو پاکستانی عسکری اور سیاسی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا کہ وہ جنگجووں کو ہمسایہ ممالک پر حملے کے لئے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔
اخبار کے مطابق،پاکستانی قیادت سے مذاکرات میں حقانی نیٹ ورک کا معاملہ نمایاں موضوع رہا، جس کے بارے میں امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حالیہ حملوں کے پیچھے اسی نیٹ ورک کا ہاتھ ہے۔(جاری ہے)
نیویارک ٹائمز کا ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہنا تھا کہ رائس نے پاکستانی قیادت پر واضح کیا ہمسایہ ممالک اور امریکا کے ساتھ تعلقات کے لیے پاکستان پر لازم ہے کہ وہ ان حملوں کو روکنے کا سدباب کرے۔ اخبار نے پاکستانی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ سوزن رائس اور جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی اور معاملات پر کھل کر گفت گو ہوئی ، ملاقات کے دوران خطے کے ممالک کے کردار اور خاص طور پر امریکا کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.