سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کا آغازکل سے ہوگا

پیر 31 اگست 2015 13:16

سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کا آغازکل سے ہوگا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) ٹینس کے عالمی میلے اور سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کا آغازکل ہورہا ہے۔ روسی ٹینس اسٹار ماریہ شیراپووا زخمی ہونے کے باعث عالمی میلے سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ایکشن، ری ایکشن اور سنسنی سے بھرپور، یو ایس اوپن کا ایک سو پینتیس واں ایڈیشن تیرہ ستمبر تک نیویارک میں کھیلا جائے گا،ویمنز سنگلز مقابلوں میں امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمزاپنے اعزاز کا دفاع کرینگی،سرینا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہیں تووہ سال میں چاروں گرینڈ سلم جیتنے والی دوسری ویمن کھلاڑی بن جائیں گی،کروشیا کے مارن چیلچ مینزسنگلزمیں اعزازکے دفاع کیلئے میدان میں اتریں گے،پانچ مرتبہ کے یوایس اوپن چیمپئن راجرفیڈرراورسربیا کے نواک جوکووچ مینزایونٹ کیلئے فیورٹ ہیں، ویمنزسنگلزمیں وکٹوریہ آزرینکا اور پیٹراکیوٹووا بھی حریفوں پرجھپٹنے کیلئے تیارہیں جبکہ روسی ٹینس اسٹار ماریہ شیراپووا زخمی ہونے کے باعث عالمی میلے سے باہر ہوگئیں ہیں۔