پانچ ملکی ڈس ایبل کرکٹ ٹورنامنٹ کا2 ستمبرسے بنگلہ دیش میں آغاز ہوگا

پیر 31 اگست 2015 13:16

پانچ ملکی ڈس ایبل کرکٹ ٹورنامنٹ کا2 ستمبرسے بنگلہ دیش میں آغاز ہوگا

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پانچ ملکی ڈس ایبل کرکٹ ٹورنامنٹ دو ستمبر سے بنگلہ دیش میں شروع ہو رہا ہے جس میں قومی ٹیم کی قیادت میجرحسنین عالم کریں گے، جو کارگل جنگ کے غازی بھی ہیں۔

(جاری ہے)

قومی دستے کے سپہ سالارمیجرحسنین عالم کارگل جنگ میں بھارتی افواج کی گولیوں کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوئے،بارودی دھماکے میں ان کے دائیں ہاتھ اوربائیں پیربری طرح متاثر ہوئے، اللہ نے انہیں زندگی دی اوروہ محاذ سے غازی لوٹے،حسنین عالم نے ہمت نہیں ہاری، فوج کی نوکری تو چھوڑدی، لیکن کچھ کرنے کی لگن نے انہیں ڈس ایبل کرکٹ تک پہنچادیا،قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ تین ستمبر کو افغانستان، پانچ کو بنگلہ دیش اورچھ ستمبر کو بھارت کے خلاف ایکشن میں نظر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :