سویڈن :ورلڈ سیلنگ ایونٹ ، آخری روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی

پیر 31 اگست 2015 13:24

سویڈن :ورلڈ سیلنگ ایونٹ ، آخری روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کامیابی حاصل ..

سویڈن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سویڈن میں ہونے والے ورلڈ سیلنگ ایونٹ کے آخری روز نیوزی لینڈ کی ٹیم جیت گئی۔ورلڈ سیلنگ ایونٹ کے آخری روز سیلرز نے سمندر کی لہروں اور تیز ہواوٴں کا مقابلہ کرتے ہوئے بہترین پرفارمنس دی۔

(جاری ہے)

رنگا رنگ بادبانی کشتیوں کے مقابلوں سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔ سیلرز نے اپنی ٹیم کو کامیاب کروانے کیلئے خوب جان لگائی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن امریکا کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے آوٴٹ کلاس کر دیا اور مجموعی طور پر چون (54) پوائنٹس کیساتھ ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ چیمپئن شپ میں دوسرا نمبر امریکا اور تیسرا بین آنسل ریسنگ ٹیم کا رہا۔