بھارت پاکستان کا جواب خلوص سے دے ‘پاکستان کسی دھونس سے مرعوب نہیں ہوگا ‘ سیکرٹری خارجہ
پیر 31 اگست 2015 13:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا جواب خلوص سے دے ‘پاکستان کسی دھونس سے مرعوب نہیں ہوگا ‘امریکہ کو پاک بھار ت تعلقات میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ‘ افغانستان سے مفاہمت کے ذریعے بات چیت کرنا چاہتے ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ بھارت پاکستان کا جواب خلوص سے دے پاکستان کسی دھونس سے مرعوب نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں اپنے مفادات کے لئے کوشاں ہے امریکہ سے افغانستان کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ جانتا ہے کہ پاکستان امن کا حامی ملک ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پڑوسیوں سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ بھی افغانستان میں مصالحتی عمل کے حامی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کے ساتھ پاکستانی قیادت کی ملاقاتوں میں افغانستان سمیت خطے کے اہم امور پر بات چیت ہوئی ہے۔
پاک امریکہ باہمی تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک کی سول اور عسکری قیادت کے درمیان تمام امور پر جو بھرپور ہم آہنگی ہے وہ میں نے اپنی 25سالہ سروس کے دوران نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو مذاکرات کے حوالے سے خلوص کے ساتھ جواب دینا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.