عمران خان کا الیکشن کمیشن کے ارکان کے استعفوں کا مطالبہ ضمنی انتخابات سے فرار کا ایک بہانہ ہے ‘پرویز رشید
پیر 31 اگست 2015 13:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) وفاقی وزیراطلاعات نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ عمران خان کا الیکشن کمیشن کے ارکان کے استعفوں کا مطالبہ ضمنی انتخابات سے فرار کا ایک بہانہ ہے ‘نا مکمل الیکشن کمیشن انتخابات نہیں کر اسکتا ہے ‘ این اے 122 اور این اے 154 میں تحریک انصاف کو واضح اکثریت سے شکست دینگے۔ نجی ٹی وی چینلز کو دیئے گئے انٹرویوز میں انہوں نے کہا کہ نامکمل الیکشن کمیشن انتخابات نہیں کرا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے خوفزدہ ہیں اسی لئے وہ اس طرح کے بہانے بنا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کی طرف سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے استعفوں کیلئے دباؤ تکنیکی لحاظ سے ان کی طرف سے شکست کا اعتراف ہے جس سے ضمنی انتخابات کا انعقاد ناممکن ہو جائے گا۔(جاری ہے)
پرویز رشید نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 122 اور این اے 154 میں تحریک انصاف کو واضح اکثریت سے شکست دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہری پور کے ضمنی انتخابات کی تاریخ دہرائی جائے گی جہاں مسلم لیگ نون کے امیدوار نے 47 ہزار ووٹوں کے واضح فرق سے مخالف امیدوار کو شکست دی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ملک کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مظاہروں اور دھرنوں کی سیاست ترک کر دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تحریک انصاف کے تحفظات کا احترام ہے تاہم ان کو بنیاد بنا کر لوگوں کو سڑکوں پر لانا اور اداروں کی تذلیل کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف کو موقف بیان کرنے کا مکمل موقع دیا گیا تھاحکومت کے ساتھ جو معاہدہ ہوا تھا اس میں واضح طور پر لکھ کر دیا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد وہ اپنے الزامات نہیں دھرائیں گے مگر افسوس ہے کہ پی ٹی آئی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الزامات دھرا رہی ہے جو غلط ثابت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تھوڑے عرصہ کے لئے پاکستان میں اس طرح کی سیاست سے گریز کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.