فلم ”مینئینز“ نے ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی

پیر 31 اگست 2015 13:57

فلم ”مینئینز“ نے ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)کھڑکی توڑ کامیابی پانے والی اینی میٹڈ فلموں میں نٹ کھٹ چلبلے مینینز نے تیسری پوزیشن پر جگہ بنالی ہے۔

(جاری ہے)

جولائی میں سینما گھروں کی زینت بنی اینی میٹڈ کامیڈی فلم مینئینز جیسے بچوں اور بڑوں سبھی نے بہت پسند کیا۔نٹ کھٹ مزاحیہ مینئینز نے اب تک ایک ارب ڈالرز کی زبردست کمائی کرلی ہے اور فروزن اور ٹوائے اسٹوری تھری کے بعد مینئینز تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔