اداکارہ دعا علی نامو رائٹر و ڈائریکٹر ناصر ادیب کی فلم ”بریکنگ نیوز“میں ٹائٹل رول ادا کرینگی

پیر 31 اگست 2015 13:57

اداکارہ دعا علی نامو رائٹر و ڈائریکٹر ناصر ادیب کی فلم ”بریکنگ نیوز“میں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)اداکارہ دعا علی نامو رائٹر و ڈائریکٹر ناصر ادیب کی فلم ”بریکنگ نیوز“میں ٹائٹل رول ادا کریں گی ۔ فلم کی شوٹنگ رواں ہفتے جہلم کے قریب شروع ہوگی جس کیلئے فلم کا یونٹ ایک روز بعد جہلم روانہ ہوجائے گا ۔اس حوالے سے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ دعا علی نے کہا کہ اس فلم میں میرا کردار جرائم پیشہ عورت کا ہے اس کے ساتھ فلم میں میرا آئٹم سانگ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق مجھے گھڑ سواری سیکھنا پڑرہی ہے اور آج کل میں روزانہ گھڑسواری کی کلاس لے رہی ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ناصر ادیب کی لکھی ہوئی فلم ”بریکنگ نیوز“کی کہانی روایتی فلموں سے ہٹ کر ہوگی جس کو شائقین پسند کریں گے اورمجھے سو فیصدیقین ہے کہ یہ فلم سپرہٹ ہوگی ۔ دعا علی نے کہا کہ میں تھیٹر ، ٹی وی اورفلموں میں معیاری کام کرتی رہوگی ۔کبھی بھی شارٹ کٹ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کی قائل نہیں رہی ۔ محنت سے اپنا نام اور مقام پیدا کیا ہے ۔