Live Updates

عمران خان نے ریحام خان کے لئے سیاسی دروازے بند نہیں کئے

ریحام کی سیاسی واپسی کے لئے دروازے مکمل بند نہیں کسی وقت بھی ان کی واپسی ممکن ہے، خاندانی ذرائع

پیر 31 اگست 2015 14:19

عمران خان نے ریحام خان کے لئے سیاسی دروازے بند نہیں کئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بظاہر اپنی اہلیہ ریحام خان کو سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا ہے تاہم ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی سیاسی واپسی کے لئے دروازے مکمل بند نہیں ہیں اور کسی وقت بھی ان کی واپسی ممکن ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خان کے قریبی خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دنوں میاں بیوی اس پر راضی ہیں کہ وہ (ریحام) دوبارہ سیاسی واپسی کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپ ایسے شخص سے توقع نہیں رکھ سکتے جو دوسروں کے حقوق کے لئے لڑے اور اپنے حقوق کے لئے لڑنا ترک کر دے؟ اگرچہ پارٹی میں ان کی سیاسی شرکت پر اختلافات ہیں تاہم پی ٹی آئی میں ایسے لوگ بھی ہیں جو ان کی بھرپور شرکت چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عمران خان اس سے قبل ٹویٹ کر چکے ہیں کہ ریحام خان آئندہ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گی۔

اس کے بعد ریحام خان نے ٹویٹ کیا تھا کہ وہ پی ٹی آئی سے متعلق کسی سیاسی تقریب میں شرکت نہیں کرینگی اور میرے اور عمران خان کے ایک ہی مقاصد ہیں اور پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم اب ہفتوں گزرنے کے بعد اب معاملات تبدیل ہو چکے ہیں اور گرد و غبار بیٹھ چکا ہے اور غم و غصہ ضمنی انتخابات کے بعد ٹھنڈا ہو چکا ہے۔ پس فیصلہ تبدیل کیوں نہیں ہو سکتا ہے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان کی سیاسی پابندی ختم ہونے کے فیصلے کا انتظار ہے۔

تاہم یہ زیادہ دور نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو باور کرایا کہ پارٹی نے ہری پور کا انتخاب ریحام خان کی وجہ سے نہیں ہارا تاہم مقامی پی ٹی آئی قیادت تھی جس نے پی ٹی آئی کے حق میں ووٹرز کو نہیں ابھارا۔ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اپنی بہنوں سے صلح ہو گئی ہے اور ریحام خان کی واپسی کچھ وقت لے سکتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :