اسلام آباد ہائی کورٹ ؛ ضلع بنوں میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب پانچ ہزار امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن پر حکم امتناعی برقرار،تمام فریقین سے جواب طلب
پیر 31 اگست 2015 14:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلع بنوں میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پانچ ہزار امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر حکم امتناعی کو برقرار رکھتے ہوئے تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے ۔ گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
درخواست گزاروں کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان جبکہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے ایڈووکیٹ کامران مرتضی عدالت میں پیش ہوئے ۔ ایڈووکیٹ کامران مرتضی نے عدالت سے جواب داخل کرنے کیلئے وقت مانگنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا بعد ازاں عدالت نے سماعت نو ستمبر تک ملتوی کردی ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ تیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پانچ آزاد امیدوار میر خان ، نجیب اللہ ، ظفر شاہ ، وقار خان اور گلفر خان نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ انہوں نے آزاد امیدوار کے تحت الیکشن لڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی لیکن ان کی مرضی کے بغیر الیکشن کمیشن نے ان کا جے یو آئی ف کی پارٹی میں شمولیت کی لہذا عدالت الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا حکم جاری کرے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.