نیشنل بُک فاؤنڈیشن کا کتب بینی کے فروغ کیلئے بنو ں میں این بی ایف شاپ کھولنے کا فیصلہ
پیر 31 اگست 2015 14:37
اسلام آباد ۔ 31اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کتب بینی کے فروغ کیلئے بنو ں میں این بی ایف کی کتابوں کی دکان کھولنے کا فیصلہ کر لیاہے۔
(جاری ہے)
صوبہ خیبرپختونخوا کیلئے این بی ایف کے انچارج مراد علی مہمند نے بنوں کے اسسٹنٹ کمشنر شکیل مروت سے خصوصی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے بُک ریڈنگ کے فروغ کے سفر کا دائرہ مزید بڑھاتے ہوئے بنوں ایسے اہم شہر میں این بی ایف کی کتابوں کی شاپ کھولنے کا اصولی فیصلہ کر لیاہے۔
اسسٹنٹ کمشنر شکیل مروت نے بنوں میں بُک شاپ کھولنے پر این بی ایف کی تعریف کی اور کہا کہ این بی ایف صوبہ میں فروغِ کتب بینی کے لیے نوجوانوں میں شعور بیدار کر رہا ہے۔ مراد علی مہمند نے کہا کہ بنوں میں بُک شاپ کا قیام این بی ایف کا دُوردراز کے علاقوں تک کتاب دوستی کا پیغام پہنچانے کا حصہ ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.