نوماد آرٹ گیلری میں تین ہنرمندوں کے فن پاروں کی نمائش شروع ہوگئی

پیر 31 اگست 2015 14:40

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) نوماد آرٹ گیلری سید پور ویلج میں تین آرٹسٹوں ابرار احمد، ایس نجم الحسن کاظمی اور مسعود اے خان کے فن پاروں کی نمائش شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

نمائش میں تینوں آرٹسٹوں کے ہاتھوں سے بنے بہترین فن پارے رکھے جائیں گے جن میں انہوں نے رنگوں کو انتہائی خوبصورتی سے بکھیرا ہے۔