سٹیج ڈرامہ ’اِس دیئے کو جلنے دو‘ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا

پیر 31 اگست 2015 14:40

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) رفیع پیرتھیٹرکی جانب سے ناروے ایمبیسی اورراولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے سماجی مسائل پرمبنی سٹیج ڈرامہ ’اِس دیئے کو جلنے دو‘ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ڈرامہ کواعجازرضوی اورٹیپوسلطان نے تحریرکیا ہے اورہدایات بھی ٹیپوسلطان نے دی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں فاطمہ حسن،یاسمین حمیداورمنصورہ احمدکی شاعری کو پیش کیا گیا جبکہ فنکاروں میں اسلم شیخ، شجاعت حیدر، یُسریٰ انور،سعودبٹ، رابعہ، عبدالوکیل، جنت، فیروزبٹ، عُروہٰ حیات،احتشام اورعلی حیدرشامل ہیں۔

ڈرامہ کا مرکزی خیال اس طرح پیش کیا گیا ہے کہ ماں، بہن، بیٹی اوربیوی معاشرے کے وہ کردار ہیں جو روزمرہ زندگی میں مسلسل کٹھن مشقت کے باوجود وہ مقام و مرتبہ حاصل نہیں کرپاتیں جس کی وہ حقدارہوتی ہیں اوراس میں حصول علم میں رکاوٹ، صنفی تفریق، عدم تحفظ،فرسودہ رسم و رواج اورکچھ منجمند قوانین شامل ہیں۔اس موقع پرریذیڈنٹ ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ ڈرامہ کے ذریعے بہت اہم اوربامقصدپیغام دیا جا رہا ہے ٹیم مبارکبادکی مستحق ہے۔