یورولیگ ہاکی ، سکاٹ لینڈ نے پولینڈ کو ہرا کر 5ویں پوزیشن حاصل کر لی

پیر 31 اگست 2015 14:59

یورولیگ ہاکی ، سکاٹ لینڈ نے پولینڈ کو ہرا کر 5ویں پوزیشن حاصل کر لی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31اگست۔2015ء) لندن میں ہونے والے خواتین کے یورو لیگ ہاکی کے پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے میچ میں سکاٹ لینڈ نے پولینڈ کی ٹیم کو 0 کے مقابلے میں 2 گولز سے ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

5ویں اور چھٹی پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ اور پولینڈ کی خواتین ٹیمیں میدان میں اتریں ۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور پورے میچ پر اپنی گرفت کو مضبوط کئے رکھا ۔ ٹیم نے یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-2 سے میچ میں کامیابی حاصل کی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے وکی بیونس شاندار گول کر کے نمایاں رہیں ۔