فواد خان ”کپور اینڈ سنز‘ ‘میں گلو کاری بھی کرینگے
پیر 31 اگست 2015 15:16
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)اداکار فواد خان بولی وڈ میں اپنی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گے۔ فلم کے ہدایت کار شکن بترا کا کہنا تھا کہ کپور اینڈ سنز کے لیے ایک ایسا گانا تلاش کیا جارہا ہے جو فلم کی کہانی سے ملتا جلتا ہو اور اس کی گلوکاری اس فلم میں موجود اداکار ہی کریں۔
(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کے پروڈٰوسر کرن جوہر نے اس فلم کی پروموشن کے لیے بھی کافی کچھ سوچ رکھا ہے، اور گانا بھی ڈھونڈا جارہا ہے جس کے بعد اس کی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔
فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں فواد خان ایک لکھاری کا کردار ادا کررہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ بولی وڈ اداکار سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ اہم کردار میں نظر آئیں گی۔یاد رہے کہ فواد خان اداکاری سے پہلے پاکستانی میوزک بینڈ ’ای پی‘ میں مرکزی گلوکار تھے۔ جبکہ عالیہ بھٹ بھی اپنی دو فلموں ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ اور ’ہائی وے‘ میں گانا گا چکی ہیں البتہ سدھارت ملہوترا پہلی مرتبہ کسی فلم میں گانا گائیں گے۔اس گانے کو اگلی مہینے ریکارڈ کیا جائے گا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.