یکسانیت سے بچنے کیلئے ڈراموں کی تعداد کم کردی،عائشہ خان

پیر 31 اگست 2015 15:16

یکسانیت سے بچنے کیلئے ڈراموں کی تعداد کم کردی،عائشہ خان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) اداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ اس امر میں کوئی حقیقت نہیں کہ شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے ، فلم و ٹی وی انڈسٹری میں اب فنکاروں کو کام کرنے میں جو مزا آرہا ہے اس کا تصور ہم نے 5 برس قبل نہیں کیا تھا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارا نہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے سنہرے دور میں شوبز سے کیسے دور ہوسکتی ہوں ،کرداروں کی یکسانیت سے بچنے کیلئے فی الحال کم ڈرامے کررہی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں لیا جائے کہ ڈرامہ انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے ،ہر چینل پرایک ہی چہرے کو دیکھ دیکھ کر ناظرین بھی اکتاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں آرٹسٹوں کو کچھ وقت کے لئے سکرین سے دور ہوجانا چاہئے۔

انہوں نے کہا ٹی وی فنکاروں کا فلموں میں کام کرنا خوش آئند امر ہے ،ہمایوں سعید ، حمزہ علی عباسی، یاسر نواز، جامی، اسدالحق و دیگر کا فلمیں بنانا اچھا اقدام ہے ،اس سے ٹی وی فنکاروں کا مورال بھی بلند ہوگیا ہے۔اب عید کے دن نئی فلم یہ جوانی پھر نہیں آنی ریلیز ہورہی ہے اسے دیکھ کر میرے فینز خوش ہوجائیں گے۔