بطور ہدایتکار بائیوگرافک فلم بنا رہا ہوں ، نانا پاٹیکر

پیر 31 اگست 2015 15:22

بطور ہدایتکار بائیوگرافک فلم بنا رہا ہوں ، نانا پاٹیکر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر نے کہا ہے کہ پروڈکشن میں مرضی کا کام کروں گا ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں جلد ایک پروڈکشن ہاؤس کا آغاز بھی کروں گا جس کے انتظامات میرے بیٹے کے حوالے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسی بہت سی فلمیں ہیں جو میں بنانا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ میں زیادہ تر سنجیدہ فلمیں بناؤں گا انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ میں پروڈکشن ہاؤس کی بنائی ہوئی ہر فلم کا حصہ بنوں تاہم ضرورت کے مطابق اداکاری کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ میں اداکاری کے شعبے سے الگ نہیں ہوا مستقبل میں بھی اداکاری کرتا رہوں گا انہوں نے کہا کہ بطور ہدایتکاری ایک بائیوگرافک فلم بنا رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ دپیکا کی فلمی صلاحیتوں سے متاثر ہوں ۔