اے سی سی انڈر 19 پریمیئر لیگ میں کل تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

پیر 31 اگست 2015 15:27

اے سی سی انڈر 19 پریمیئر لیگ میں کل تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

کوالالمپور۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)اے سی سی انڈر 19 پریمیئر لیگ میں منگل کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں افغانستان اور سعودی عرب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

افغان ٹیم ایونٹ میں مسلسل تین میچ جیت کر ناقابل شکست ہے۔ دوسرا میچ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور میزبان ٹیم ملائیشیا کے مابین کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں نیپال اور کویت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔