چین نے پاکستان کو اپنا سچا دوست قرار دیدیا، 3 ستمبر کو فوجی پریڈ میں پاکستان کا 75 فوجیوں پر مشتمل دستہ شرکت کرے گا

پیر 31 اگست 2015 16:19

چین نے پاکستان کو اپنا سچا دوست قرار دیدیا، 3 ستمبر کو فوجی پریڈ میں ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) چین نے پاکستان کو اپنا سچا دوست قرار دیدیا،بیجنگ میں 3 ستمبر کو دوسری عالمی جنگ کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ میں پاکستان کا 75 فوجیوں پر مشتمل دستہ شرکت کرے گا، جس کی ریہرسل جاری ہے۔پاکستانی فوجیوں کی پریڈ کی ریہرسل کی چینی میڈیا میں بے حد تعریف کی جا رہی ہے اور اسے بہت زیادہ کوریج دی جا رہی ، دوسری طرف چینی سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی فوجیوں کی پریڈ کو بہت سراہا جا رہا ہے اور اس کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔

چین نے اپنے ملک میں ایک بہت بڑی فوجی پریڈ کا اہتمام کر رکھا ہے جو 3ستمبر کو ہو گی۔ اس میں اس نے بھارت کو بھی شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔ اب یہ بھلا کیسے ممکن ہے کہ چین پاکستان کو اس پریڈ میں اپنا فوجی دستہ بھیجنے کی دعوت نہ دیتا؟ لہٰذا اس نے پاکستان کو بھی اس پریڈ میں شرکت کی دعوت دے دی جس پر بھارت اچھل کر دور جا گرا اوراپنا فوجی دستہ بھیجنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

چین نے بھارتی صدر پرناب مکھرجی کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دے رکھی تھی لیکن اب بھارت صرف اپنے وزیر وی کے سنگھ کو تقریب میں بھارت کی نمائندگی کرنے کے لیے بھیجے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سرکار نے اس لیے اپنا فوجی دستہ چین بھیجنے سے انکار کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتی کہ اس کے فوجی پاکستان کے شاہینوں کے شانہ بشانہ پریڈ کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنا 75فوجیوں پر مشتمل دستہ چین بھیج دیا ہے جس کی ریہرسل جاری ہے اور پاکستانی فوجیوں کی پریڈ کی ریہرسل کی چینی میڈیا میں بے حد تعریف کی جا رہی ہے اور اسے بہت زیادہ کوریج دی جا رہی ہے۔ دوسری طرف چینی سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی فوجیوں کی پریڈ کو بہت سراہا جا رہا ہے اور اس کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔چین کی اس پریڈ کی تقریب میں صدرپاکستان ممنون حسین کی شرکت بھی متوقع ہے۔

یہ پریڈ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے دن کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں 17ممالک کے فوجی دستے شامل ہوں گے۔پریڈ کے موقع پر روسی صدر ولادی میر پوٹن،جنوبی کوریا کے پارک جیون ہائی ،جنوبی افریقہ کے جیکب زوما،میانمار کے صدر تھین سین اور ویتنام کے صدر ترونگ تان سانگ بھی موجود ہونگے۔

متعلقہ عنوان :